ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیا کنڑا فلم انڈسٹری بھی ڈرگس کی لت کا شکار ہے ؟15فلمی اداکاروں کے خلاف نوٹس جاری کرنے سی سی بی کی تیاری

کیا کنڑا فلم انڈسٹری بھی ڈرگس کی لت کا شکار ہے ؟15فلمی اداکاروں کے خلاف نوٹس جاری کرنے سی سی بی کی تیاری

Tue, 01 Sep 2020 10:34:23    S.O. News Service

بنگلورو، یکم ستمبر(ایس او نیوز) کنڑافلم انڈسٹری منشیات اورنشہ خوری کی دلدل میں پھنس گئی ہے۔ڈرگس مافیاکی تلاش میں سرگرداں سنٹرل کرائم برانچ(سی سی بی) پولیس کو اس تعلق سے  دھماکہ خیزجانکاری ملی ہے اور اور ڈرگس کی لت میں فلمی ستاروں کے ملوث ہونے کاانکشاف ہواہے۔

 معروف صحافی اندراجیت لنکیش نے آج سی سی بی کے سامنے سینڈل ووڈ کی بدمست رنگینیوں کا کچاچٹھا کھول کررکھ دیاہے۔ ڈرگس مافیاکے ساتھ سینڈل ووڈکے سازباز ہونے کا انکشاف ہونے کے بعد کنڑا فلم انڈسٹری چونگ گئی۔ جس کے بعد کئی معروف اداکاروں نے ڈرگس مافیا سے سینڈل ووڈ کے سازباز ہونے سے صاف انکارکردیا۔

لنکیش نے کہا کہ کنڑافلم انڈسٹری کے کئی اداکار اور  اداکارائیں ڈرگس کی لت میں ملوث ہیں،اگرپولیس سکیورٹی فراہم کرتی ہے  توتمام کے نام بتا سکتا ہوں۔ اس بیان کی بنیاپرسوموٹوکیس درج کرتے ہوئے پولیس نے اندرجیت کے نام نوٹس جاری کیاتھا۔ ڈرگس مافیاسے متعلق جوکچھ معلومات ہیں وہ تمام پولیس کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کے ساتھ نوٹس جاری کیا گیاتھا۔اس نوٹس پراندرجیت اپنے وکیل سے ملاقات کے بعدسی سی بی مرکزی دفترپہنچے،انسپکٹراورڈی سی پی روی کمارکے سامنے اپنا بیان دیا۔ چندافرادنے اندرجیت سے یہ چیلنج کیاتھاکہ اگردم ہے تو پولیس کے سامنے نام بتائیں۔خبر ملی ہے کہ اندرجیت نے سینڈل ووڈ کے 18سے زائد مشہور اداکار اور اداکاراؤں کے نام ظاہرکئے ہیں اوربتایا ہے کہ ان میں چندکوسیاسی قائدین کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ نیزیہ تمام اداکارمنشیات کے استعمال کی خاطرہی پارٹیاں کیاکرتے تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایاکہ اندرجیت نے جس مقام پرمنشیات خوری کے لیے پارٹی کی جاتی تھی اس مقام کا لوکیشن ودیگرتفصیلات بھی بتائیں۔تحقیق کے بعدمزیدتفتیش کئے جانے کاامکان ہے۔منشیات کی اس دلدل میں نہ صرف کنڑافلم انڈسٹری بلکہ تیلگواورتمل فلم صنعت کے اداکاربھی ملوث ہیں۔ جن کا کوئی بھی کام ڈرگس کے بغیر چلنامشکل ہے۔

بعدازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران اندرجیت نے کہا کہ میں ہوا میں گولی چلانے والا آدمی نہیں ہوں۔اصلاح معاشرہ کی خاطرمیں نے یہ جوکھم اٹھایاہے۔میرے پاس جومعلومات تھیں میں نے ثبوت وشواہدکے ساتھ پیش کردیاہے۔ جومنشیات میں ملوث ہیں ان 19اداکاروں کانام تحقیق وتفتیش میں رکاوٹ کھڑی ہونے کے سبب ظاہرنہیں کرسکتا۔ فوت شدہ نوجوان اداکارکے متعلق دئے گئے بیان کوانہوں نے واپس لیا۔ایک سوال کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی کے دل کوٹھیس پہنچانا میرامقصدنہیں ہے، نیک نیتی سے میں نے یہ بیان دیاتھا۔ اندرجیت سے سی سی بی پولیس نے تقریباً 6 صفحات پرمشتمل بیان لیاہے۔

سی سی بی کے سربراہ سندیپ پاٹل نے کہا کہ ڈائرکٹراندرجیت لنکیش نے سی سی بی انسپکٹرکے پاس کئی اہم معلومات کاانکشاف کیاہے۔ان سے ملی جانکاری کی بنیاد پرتحقیقات شروع کی جائیں گی۔مکمل تحقیق کے بعدہی نامور ناموں کومنظرعام پرلایاجائے گا۔ اندرجیت سے فراہم ویڈیو، آڈیواور موبائل شواہدوں کو بنیاد بناکر 15 اداکاروں کے خلاف نوٹس جاری کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔


Share: